اشتہارات پر کلک کرکے پیسے کمانا



سوال

سوال: انٹرنیٹ پر بیٹھ کر اشتہارات پر کلک کرکے بہت سارے پیسہ کما رہے ہیں کیا یہ جائز ہے؟


جواب

جواب: اس کام میں ایک تو دھوکہ دہی کا پہلو ہے  دوسرا یہ کہ اشتہارات بھی عموما ناجائز ہوتے ہیں اور اگر ناجائز نہ ہو تو ان سے بچنا مشکل ہوتاہے۔تیسرے یہ کہ یہ کوئی مفید معاشی سرگرمی بھی نہیں بلکہ ایک بذات خود ایک بے مقصد اور فضول کام ہے، اس ،کے علاوہ شروع میں جو رقم جمع کروائی جاتی ہے اس کا بھی کوئی معقول شرعی جواز نہیں نظر نہیں آتاان وجوہ کی بنا پر اس طریقے سے کمائی جائز نہیں۔