کتنی قربانیاں کرنا اچھا ہے ؟



سوال

سوال۔۔۔۔ سوال یہ ہے کہ انسان کو وسعت ہو اور زیادہ قربانیاں کرسکتا ہو تو وہ کتنی قربانیاں کرے؟کیونکہ کرنے پر تو وہ دسیوں قربانیاں کرسکتا ہے؟


جواب

جواب۔۔۔۔۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ میں ہمارے لیے رہنمائی موجود ہے۔آخری حج کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بکری بھی ذبح فرماسکتے تھے مگر آپ علیہ السلام نے اونٹ ذبح کیا اور صرف ایک اونٹ نہیں بلکہ سو اونٹ ذبح کیے ،اس سے آپ خود اندازہ لگالیجیے کہ کتنی قربانیاں کرنا مناسب ہے۔