قربانی کی عمر پوری ہو مگر دانت پورے نہ ہوں
سوال
سوال۔پچھلے سال بقرہ عید سے پہلے ہماری بکری نے بچہ دیا تھا مگر اس سال ابھی تک اس نے ایک ہی دانت نکالا ہے کیا اس عید پر اس کی قربانی ہوسکتی ہےَ؟
جواب
جواب۔۔۔۔اصل چیز عمر ہے دانت نہیں ۔اس لیے جب بکری کا بچہ ایک سال سے زیادہ عمر کا ہے اور چونکہ گھر کا ہے اس لیے یقینی ہے کہ اس عمر پوری ہے اس لیے اس کی قربانی درست ہے البتہ منڈی میں اگر بیوپاری کہے کہ جانور کی عمر پوری ہے مگر اس کے دانت ابھی پورے نہیں ہیں تو اس کی بات کا اعتبار نہیں کیا جائے گا کیونکہ معاملہ ایک دینی فریضے کا ہے اور بیوپاری اپنے نفع کے لیے غلط بیانی کرجاتے ہیں