عید کے دن کے اعمال



سوال

پرسو ں عید ہے تو عید کے دن کیا اعمال ہیں،قربانی اور عید کی نماز کا تو ہمیں معلوم ہے؟


جواب

عید کے دن جلدی اٹھنا،غسل کرنا،عید کی نماز کے لیے مسواک کرنا،نئے یا اچھے کپڑے پہننا،خوشبو لگانا،عید گاہ جلدی جانا،پیدل جانا،بلند آواز سے تکبیر تشریق کہنا،،واپس دوسرے راستے سے آنا،خوشی کا اظہارکرنا،حسب توفیق صدقہ وخیرات کرنا،واپس گھر آکر چاررکعت یا دورکعت نفل نماز پڑھنا اور سب سے پہلے قربانی کے گوشت میں سے کھانا وغیرہ یہ عید کے اعمال ہیں۔