کال سنٹر میں کام کرنا
سوال
السلام علیکم کیا ایسی کمپنی کے کال سنٹر میں کام کرنا جائز ہے کمپنی کسے دوسرے ملک میں ہے تمام ملازمین پاکستانی ہیں ڈکٹ کی صفائی کا کام ہوتا ہے (duct cleaning )۔ کال سنٹر والے یہاں پاکستان سے online گاہک ڈھونڈ کر دیتے ہیں فیک اکاونٹ سے جس کے لیے فیس بک اکاونٹ ہیک کرنے پڑتے ہیں مقامی افراد کے ۔ان مقامی اکاونٹ سے مقامی شناخت ظاہر کر کے گاہک ڈھونڈے جاتے ہیں پھر وہاں موجود کمپنی کے نمائندے کو بتا دیا جاتا ہے اور وہ جا کر کام کر آتا ہے کمپنی نے گاہک ڈھونڈ کر دینے پر دوہزار روپے (پاکستانی)معاوضہ طے کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مہینے میں پانچ سے زائد گاہک ڈھونڈ کر دینے پر فی سیل بونس ملتا ہے اور بھی اس طرح کے پیکیجز کمپنی متعارف کرواتی رہتی ہے پندرہ ہزار روپے ماہانہ سے زائد کمانے والے کی تنخواہ میں سے کچھ فیصد رقم کمپنی بینک میں رکھتی ہے جو ملازمت چھوڑنے پر ادا کرتی ہے ان کا کہنا ہے کہ اسلامک بینک میں رکھتی ہے گاہک سے ایک سو ننانوے سے ڈہائی سو ڈالر تک لیے جاتے ہیں یہ رقم وہاں کے حساب سے اس کام کے لیے بہت کم ہے