فیکٹری ملازمین کے لیے زکوۃ کی رقم سے افطاری کا انتظام کرنا



سوال:
میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں ، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا کام چلتا رہتا ہے ، اب رمضان میں ہم فیکٹر ی ملازمین کو افطاری کروانا چاہتے ہیں، اور افطاری زکوۃ کی رقم سے کروانا چاہتے ہیں،تو ہمیں یہ بتائیں کہ اس میں کیا صورت شریعت میں درست ہوگی کہ ہماری زکوۃ بھی ادا ہو اور ملازمین کو ہم افطاری کرواسکیں۔
 
جواب:
رمضان میں ملازمین کو افطاری اس طرح دینا کہ ہر ملازم کو افطاری کی چیزیں مالک بناکردے دی جائیں، مثلاً پیکٹ بنالیے جائیں اور ہر ملازم کو وہ پیکٹ دے دیے جائیں، تو اس سے زکوۃ ادا ہوجائے گی۔البتہ جن ملازمین کو افطاری دی جائے ان کا مستحق ہونا ضروری ہے، جو ملازم مستحق ِ زکوۃ ہوں ان کے لیے افطاری کا زکوۃ سے مذکورہ طریقے کے مطابق انتظام کرنا درست ہے۔افطاری  دسترخوان پر لگادینا کہ ملازمین وہاں بیٹھ کر افطاری کرکے چلے جائیں،اس سے زکوۃ ادا نہ ہوگی۔ (فتاوی شامی 2/257،ط:سعید-کفایت المفتی 2/274،ط:دارالاشاعت)