آرٹیفیشل انگوٹھی، آرٹیفیشل بریسلیٹ اور آرٹیفیشل بالیاں پہن کر نماز پڑھنے کاحکم
سوال:
اگر عورت آرٹیفیشل انگھوٹی پہن کر نماز پڑھے تو کیا نماز نہیں ہوگی ؟اور نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لوٹانی پڑے گی، اور آرٹیفیشل بریسلیٹ وغیرہ اور بالیوں پر بھی بتائیے؟
جواب:
عورت انگوٹھی صرف سونے یا چاندی کی استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال درست نہیں ہے، دیگر آرٹیفیشل زیورات یعنی آرٹیفیشل بریسلیٹ اورآرٹیفیشل بالیاں عورت استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی یا بالیاں یا دیگر زیورات پہن کر نماز پڑھے گی تو نماز دا ہوجائے گی۔لیکن آرٹیفیشل انگوٹھی کے استعمال کی وجہ سے گناہ گار ہوگی۔ (الفتاوی الهندية،كتاب الكراهیة،5 /335،ط:دار الفکر - رد المحتار علیٰ الدرالمختار، كتاب الحظروالإباحة، 6/ 359 و 360 ط:سعید)