آب زمزم کی خرید وفروخت
سوال:
آب زم زم کا بیچنا کیسا ہے جیسا کہ آج کل پاکستان میں رواج ہے؟
جواب:
ویسے تو آب زمزم کسی کی شخصی ملکیت نہیں ہے،اس سے انتفاع ہر ایک کے لیے جائز ہے،مگر جب کوئی شخص اسے بوتل/کین وغیرہ میں محفوظ کرلے تو شرعًا وہ اس کا مالک ہوجاتاہے،لہذا اس کی اجازت کے بغیر کسی اور کا اس پانی کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے،پھر چاہے تو وہ شخص اس پانی کو خود استعمال کرے یا اس کو فروخت کرے،شرعًا جائز ہے۔ (مجلة الأحکام العدلیة، المادة (1248) المادة (1249) ، ص: 240، ط: نور محمد)