ورثاء سے قرضے کا مطالبہ کب ہوسکتا ہے؟
سوال:
ایک صاحب کو میں نے مال کا آرڈردیا اور کل قیمت کا دس فیصد ایڈوانس بھی دے دیا وہ دس فیصد بھی ایک بڑی اماؤنٹ بنتی ہے۔ ان کی زندگی ہی میں ہم نے آرڈر کینسل کردیا تھا مگر میری اماؤنٹ مجھے واپس نہیں ملی، اس سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ ان میرڈ تھے اس لیے بچے یا بیوہ نہیں ہے۔ماں باپ کا مجھے علم نہیں ہے البتہ ان کے بھائی ضرور ہیں جن کو میں جانتا ہوں تو میں ان سے ڈیمانڈ کرسکتا ہوں یا نہیں اور وہ مجھے میری رقم دینے کے پابند ہیں نہیں ہیں؟
جواب:
مرحوم کے بھائیوں میں سے مرحوم کی طرف سے کسی نے ضمانت لی ہو یا بھائی ہی مرحوم کے وارث ہوں اور انہوں نے مرحوم کا ترکہ اپنے زیر قبضہ لیا ہو تو ان سے مطالبہ ہوسکتا ہے ۔اگر ان دوصورتوں میں سے کوئی ایک نہیں ہے توصرف اس وجہ سے کہ وہ مرحوم کے بھائی ہیں ان سے مطالبہ نہیں ہوسکتا ہے۔