منگل کے دن غسل کرنا واجب ہے یا نہیں؟



سوال:
1- کیا منگل کے دن غسل کرنا واجب ہے یا نہیں؟
2- منگل والے دن نہانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
1- منگل کے دن  یا کسی بھی دن غسل کرنا  شرعًا واجب نہیں، البتہ جائز ہے۔ غسل تب واجب ہوتا ہے جب غسل واجب ہونے کا کوئی سبب پایا جائے۔
2- منگل والے دن یا کسی بھی دن نہانا جائز ہے، اس میں  کوئی حرج نہیں، لیکن لازم سمجھنا جائز نہیں۔