شدید سردی میں صرف وضو کے فرائض پورے کرنا



سوال:
آج کل ہمارے علاقے میں سردی بہت زیادہ ہے تو اگر صرف فرائض ہی پورے کرلیا کریں؟
 
جواب:
حدیث شریف کی رو سےجن  تین اعمال کی وجہ سے گناہ معاف  اور درجات بلند  ہوتےہیں ان میں سے ایک یہ بھی  ہے جب وضو دشوار معلوم ہورہا ہو،اس وقت   مکمل وضو کیا جائے۔  اگر ٹھنڈے پانی کے استعمال میں حرج ہو توگرم پانی سے وضو کرلیا جائے۔ جو لوگ بیماری  کی تکلیف  میں یا جاڑے کی شدت کے باوجود  پورا وضو کرتے ہیں  وہ اس فضیلت کے مستحق ٹھہرتے ہیں۔صرف فرائض پورے کرنے سے اگر چہ وضو درست ہوجائے گا مگر اس فضیلت سے محرومی رہے گی۔