حديث حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں



سوال:
حسین مُجھ سے ہے اور میں حسین سے ہو ں۔ کیا یہ حدیث صحیح ہے ؟
 
جواب:
سنن ترمذی میں ہے کہ حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، جو حسین سے محبت کرے اللہ اس سے محبت کرے، حسین میری  نسلوں میں سے ایک نسل ہے۔ یہ  حديث حسن  ہے۔ (أبواب المناقب، (5/ 658 و659) برقم (3775)، ط/ شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي مصر) بعض ائمہ محدثین نے  اس حدیث کی تصحیح کی ہے، یعنی اسےصحیحقرار دیا ہے،اور  امام ترمذی رحمہ اللہ سمیت بعض محدثین   نے اسے حسن قرار دیاہےاورحدیثِ حسن بھی حدیثِ صحیح کی طرح  قابل ِ استدلال  اور قابلِ بیان ہوتی ہے۔