صدقہ کا بکرا بیمار ہونے کے بعد ذبح کرنا
سوال
میری والدہ نے صدقہ کے لیے ایک بکری رکھی ہوئ تھی، لیکن وہ بیمار پڑ گئی اور مجبوراً ہمیں اس کو ذبح کرنا پڑا۔ اب اس صورت میں کوئی دوسری بکری لے کر صدقہ کی جاۓ یا پھر کوئی اور صورت ہے؟ براہ مہربانی وضاحت فرما دیں۔
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر صرف یہ نیت تھی کہ یہ بکرا صدقہ کروں گی تو ذبح کرنے کے بعد کچھ لازم نہ ہوگا، لیکن اگر نذر مانی تھی بکرا ذبح کرنے کی تو اس صورت میں اس کی قیمت صدقہ کرنا پڑے گی۔ (رد المحتار على الدر المختار، کتاب الزکاة، باب زكاة الغنم، 2/ 286 ط: دارالفکر)