شراب کا کاروبار کرنے والے کے ساتھ شرکت کرنا



سوال
اگر کوئی مشترکہ طور پر ایک ہوٹل چلاتاہے، ایک شریک ہندو ہے،  وہ اس ہوٹل میں شراب کی دکان چلانا چاہتا ہے، اب مسلم شریک کے لیے اس میں شرکت درست ہے یا نہیں ؟ یا کوئی اور شکل جواز کی ہے؟
 
جواب
صورت ِمسئولہ میں جب ہندو شریک شراب کا کاروبار کرنا چاہتا ہے تو سائل کے لیے ہندو کے ساتھ شرکت کرنا جائز نہیں ہے اور شرکت کرنے کی صورت میں جو نفع ہوگا وہ سائل کے لیے حلال نہیں ہوگا۔ (رد المحتار على الدر المختار،  کتاب البیوع، باب البیع الفاسد ج نمبر ۵ ص نمبر ۵۵، ایچ ایم سعید- بدائع الصنائع ، کتاب البیوع، فصل فی حکم البیع ج نمبر ۵ ص نمبر ۳۰۵، دار الکتب العلمیۃ)