ناپاک پانی سے سیراب کی گئی سبزی کا حکم
سوال
کیسے پتہ چلے کہ یہ سبزی ناپاک پانی سے سیراب ہوئی ہے یا اس پر ناپاک پانی ڈالا گیا ہے ؟ اور ان کی پاکی کا کیا طریقہ ہے ؟ کیا ایک مرتبہ دھلنے سے پاک ہوجائے گی؟
جواب
ناپاک پانی سے سیراب کی جانے والی سبزی ناپاک نہیں کہلائے گی اس کا کھانا جائز ہے ، اور اکثر فقہاءِ کرام کے ہاں مکروہ بھی نہیں ہے، بشرطیکہ وہ مضرِ صحت نہ ہو۔ باقی اگر سبزی ناپاک پانی سے تر ہو تو استعمال سے پہلے اُسے دھو کر پاک کرنا ضروری ہوگا،اگر ایک مرتبہ دھونے کے بعد ناپاک پانی کے اثرات زائل ہو جائیں اور بو وغیرہ ختم ہو جائے تو ایک مرتبہ دھونا کافی ہے، ورنہ بو وغیرہ ختم ہونے تک دھونا پڑے گا۔ (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الحظر والإباحة، (6/ 341) ط: دار الفكر بيروت)