غیر مسلم کے ساتھ کھانا کھانا
سوال:
مسلمان اور یہودی اور عیسائی ایک جگہ ملازمت کرتے ہیں ، یہودی اور عیسائی کبھی کبھی مسلمانوں کے برتن میں کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں۔اور کبھی کبھی مسلمانوں کے ساتھ کھانا پینا شروع کر دیتے ہیں اور اس کا کیا حکم ہے کہ مسلمان کیا کریں؟
جواب:
غیر مسلم(یہودی ہو یا عیسائی یا کوئی اور) کے ہاتھ اور منہ پر اگر ظاہری نجاست لگی ہوئی نہ ہو تو ان کامسلمان کے برتن میں کھانا یا کسی مسلمان کا ان کے ساتھ کبھی کبھار ایک ہی برتن میں کھانا کھانے میں کوئی حرج نہیں، لیکن غیر مسلم کے ساتھ دوستانہ اورقلبی محبت رکھنے کی اجازت نہیں۔ غیرمسلم جب مسلمان کا برتن استعمال کرے اور حلال چیز اس میں کھائے کوئی نجس چیز استعمال نہ کرے تو اب اس برتن میں مسلمان کے لیے کھانا جائز ہے،اور اگر یہ علم ہو کہ وہ کھانے پینے کی چیزوں میں نجس چیز ملاتا ہے تو ایسی صورت میں مسلمان کے لیے ان برتنوں کو استعمال کرنے سے قبل پاک کرنا لازم ہوگا۔ (البحر الرائق ج،:8،ص:232، كتاب الكراهية، ط: دار الكتاب الإسلامي)