غروب سے قبل غلطی سے افطار کرلیا
سوال:
ہمارے علاقے میں رمضان کے مہینے میں ہماری مسجد کے جو مؤذن صاحب تھے وہ چھٹی پرگئے تھے ، انہوں نے ایک صاحب کو اذان کا کہا تو ان صاحب نے غلطی سے غروب کےوقت سے پانچ منٹ پہلے ہی دے دی، اب علاقے کے کچھ لوگوں نے تو اس کی اذان پر افطار کرلیا اور کچھ لوگوں کے وقت کو ملحوظ رکھا دیکھا کہ ابھی وقت باقی ہے تو انہوں نے روزہ نہیں کھولا اور جب وقت مکمل ہوا تو روزہ کھولا ، اس صورت میں کیا حکم ہے ؟
جواب:
جن لوگوں نے غروب سے قبل اذان پر روزہ کھول دیا ان کے ذمہ ایک روزے کی قضا لازم ہے۔ اور جنہوں نے غروب کے وقت کو سامنے رکھتے ہوئے غروب پر روزہ کھولا ان کا روزہ درست ہوگیا ۔