روزوں کے فدیہ میں اناج کے بجائے پیسے ادا کرنا



سوال:
مجھے اپنی والدہ کے روزوں کا فدیہ ادا کرنا ہے ، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پیسے نہیں دے سکتے، کھانا ہی دینا پڑے گا۔ آپ بتادیں کہ کیا میں ان کے روزوں کے فدیہ میں پیسے دے سکتی ہوں ؟
 
جواب:
فدیہ میں جیسے صدقہ فطر کی مقدار کے موافق اناج دینا درست ہے ، اسی طرح ادائیگی کے دن اس اناج کی مقدار کی جو قیمت بنتی ہو اس قیمت کا ادا کرنا بھی درست ہے ، اس سے ضرورت مند اپنی ضرورت زیادہ اچھے طریقے سے پوری کرسکتا ہے یہی اصل مقصود ہے ۔ لہذا روزوں کے فدیے میں رقم کی ادائیگی بھی درست ہے اس سے روزوں کا فدیہ ادا ہوجائے گا۔