احرام کی چادر سے پسینہ صاف کرنا، عمرہ کرنے والا قصر کرے گا یا اتمام ؟
سوال:
میں عمرہ کرنے گیا ہوں ،مجھے دو سوالات کرنے ہیں ، ایک سوال تو یہ ہے کہ گرمی کی وجہ سے پسینہ وغیرہ آتا ہے ، تو میں احرام کی چادر سے ہی پسینہ صاف کرلوں ؟ایسا کرنا درست ہے ؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ ہمارا سفر مجموعی طور پر مکہ اور مدینہ دونوں جگہوں میں اٹھارہ دن کا بنتا ہے ، کچھ دن مکہ میں ہیں اور کچھ مدینہ میں، تقریباً آٹھ نو دن ایک جگہ بنتے ہیں ، ہم جہاں مسجد میں امام کے پیچھے نماز ادا کرتے ہیں وہاں تو مکمل نماز پڑھتے ہیں، لیکن ہوٹل وغیرہ میں اگر اکیلے نماز پڑھیں تو پوری نماز پڑھیں گے یا قصر کریں گے ؟اور ایک بات یہ بھی پوچھنی ہے کہ احرام کی حالت میں کسی رومال سے ناک صاف کرنا درست ہے یا نہیں ؟
جواب:
احرام کی حالت میں چہرے وغیرہ سے پسینہ صاف کرنے کو فقہائے کرامؒ نے مکروہ قرار دیا ہے ، اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔مکہ اور مدینہ میں چونکہ کسی ایک مقام پر آپ کا قیام پندرہ دن سے کم ہے ، اس لیے انفرادی نماز ادا کرنے کی صورت آپ قصر نماز پڑھیں گے، البتہ مقامی امام کی اقتدا میں مکمل نماز ادا کریں گے۔احرام کی حالت میں رومال سے ناک صاف کرنا درست ہے۔