زکوۃ کی ادائیگی میں ادائیگی کے دن کی قیمت کا اعتبار ہے
سوال:
ایک آدمی صاحب نصاب ہے ، ہر سال زکوۃ ادا کرتا ہے ، اب مسئلہ یہ ہے کہ سونے کی قیمت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے ، اور موجودہ دنوں میں تو بہت جلد قیمت میں اتارچڑھاؤآتارہتا ہے ، اب اس آدمی نے قمری لحاظ سے سال پورا ہونے پر زکوۃ کے لیے حساب کرلیا، لیکن حساب کرنے کے بعد سونے کی زکوۃ ابھی ادا نہیں کی ، ایک دو ماہ بعد ادا کرنا چاہتا ہے ، تو اب پوچھنا یہ ہے کہ آیا حساب کے دن کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا یا جس دن زکوۃ ادا کرے گا اس دن مارکیٹ میں اس کی جو ویلیو ہوگی اس کا لحاظ کریں گے۔
جواب:
اگر اس نے حساب کرکے زکوٰۃ کی رقم کی تعیین کرلی تو وہ ادا کرنا کافی ہے، اور اگر زکوٰۃ کی رقم کی مقدار متعین نہیں کی تو ادائیگی کے دن کی قیمت کا اعتبار ہے۔