زکوۃ کی رقم سے راشن تقسیم کرنا



سوال:
ایک صاحب زکوۃ کی رقم سے راشن تقسیم کرتے ہیں، اس راشن میں مختلف چیزیں ہوتی ہیں، کھانے پینے کی ،تو کیااس طرح زکوۃ کی رقم سے راشن دینے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی؟
 
جواب:
زکوۃ کی مد میں مستحق شخص کو راشن دینے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی، البتہ  مستحق آدمی کو راشن مالک بناکر دیاجائے، جتنی رقم کا راشن ہوگا اتنی زکوۃ ادا ہوجاتی ہے۔