افطاری کے بعد تک سوتا رہا تو روزے کا کیا حکم ہے ؟
سوال:
میرا بھائی رمضان المبارک میں رات کے وقت میں ڈیوٹی کرتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ دن میں پھر سوتا ہے ، میں اسے افطاری سے قبل اٹھادیا کرتا ہوں ، ایک دن ایسا ہوا ہے کہ وہ دوپہر کو سویا میں اسے شام عصر میں اٹھانا بھول گیا تھا یہاں تک کہ مغرب کا وقت بھی ہوگیا اور پھر عشاء کے قریب یاد آیا تو اس وقت میں نے اسے نیند سے اٹھایا۔اب اس کے اس روزے کا کیاحکم ہے ؟اس نے افطاری تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے کی ہے ۔
جواب:
حدیث شریف میں افطار میں جلدی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ، یعنی سورج غروب ہونے کے بعد افطار میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے ، البتہ اگرکوئی شخص سوتا رہ گیا جس کی وجہ سے افطار میں تاخیر ہوگئی تو روزہ ادا ہوجائے گا، روزہ فاسد نہیں ہوگا۔