تھوڑا تھوڑا کرکے فدیہ ادا کرنا
سوال:
کیا روزوں کا سارا فدیہ ایک ساتھ دینا ضروری ہے ، یا تھوڑاتھوڑا کرکے بھی فدیہ ادا کرسکتے ہیں؟اورایک مستحق شخص کو ایک فدیہ سے زیادہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب:
فدیہ کی تمام رقم یکمشت ادا کرنا ضروری نہیں ہے ، تھوڑا تھوڑا کرکے بھی فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے ، شرعاً اس کی اجازت ہے۔البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ جتنا جلد ہوسکے ادا کردیا جائے ۔ مستحق شخص کو ایک فدیہ سے زائد بھی دے سکتے ہیں، البتہ کسی مستحق کو ایک فدیہ سے کم نہ دیں۔