حالت اعتکاف میں قرآن کریم پڑھانا
سوال:
اگر کوئی شخص اعتکاف میں بیٹھا ہے اور وہ معلم ہے ، تو کیا وہ مسجد میں ہی بچوں کو قرآن کریم کی کلاس پڑھاسکتا ہے یا نہیں ؟۔
جواب:
اعتکاف کی حالت میں معلم کے لیے بچوں کو مسجد میں ہی قرآن کریم پڑھانا درست ہے ، البتہ یہ خیال رہے کہ بچے مسجدکے تقدس کو برقرار رکھیں۔