نماز تراویح کے بعد دعا کرنا



سوال:
پوچھنا یہ ہے کہ تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے ، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟
 
جواب:
تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی طور پر دعا کرنا درست ہے ،یہی بزرگان دین کا معمول رہا ہے ،  البتہ اس کو ایسا لازم سمجھنا کہ جو شخص اس دعا میں شامل نہ ہواسے ملامت کیاجائے یہ درست نہیں ۔