روزہ نہ رکھنے والے کے لیے اعتکاف کا حکم
سوال:
میں بیماری کی وجہ سے پچھلے دو سال سے روزہ نہیں رکھ سکتا، البتہ میں اپنے روزوں کا فدیہ ادا کرتا ہوں ، میری چاہت ہے کہ میں مسجد میں اعتکاف میں بیٹھوں ، لیکن روزہ میں نہیں رکھ سکوں گا، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟
جواب:
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنا سنت ہے ، اور اس کے لیے روزہ شرط ہے ، جوشخص روزہ نہیں رکھ سکتا وہ مسنون اعتکاف میں نہیں بیٹھ سکتا ، البتہ آپ یہ کرسکتے ہیں کہ نفلی اعتکاف کی نیت سے مسجد میں اعتکاف کرلیں ، ان شاء اللہ ، اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر وثواب عطا فرمائیں گے۔