روزے کی حالت میں انہلر کے استعمال کا حکم



سوال:
ایک آدمی سانس کی بیماری میں مبتلا ہے ، روزے کی حالت میں کسی وقت سانس لینے میں کافی دشواری ہوجاتی ہے ، اس کے بارے میں یہ پوچھنا ہے کہ کیا روزے کی حالت میں انہلر کا استعمال کیاجاسکتا ہے ؟جس سے اس کی سانس میں بہتری آجاتی ہے ، اس سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟
 
جواب:
روزے میں انہلر کے استعمال کی اجازت نہیں ہے ، اگر کوئی شخص سانس وغیرہ کی دشواری کی وجہ سے روزے میں انہلر استعمال کرلیتا ہے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا، اور بعد میں اس روزے کی قضا کرنی ہوگی۔