تین تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے کی زکوۃ
سوال:
میری اہلیہ کے پاس تین تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے موجود ہیں، اور یہ رقم ان کے پاس شادی کے بعد جمع ہوئی ہے ، سونا بھی شادی کے موقع پر ان کی ملکیت میں آیا ہے ، اور اب اس پر ایک سال گزر چکا ہے ، انہیں اس کی زکوۃ دینی ہوگی؟اور اگر دینی ہے تو ان پر کتنی زکوۃ آئے گی ؟بتادیجیے۔
جواب:
آپ کی اہلیہ پر زکوۃ واجب ہے ، لہذا زکوۃ کی ادائیگی کے دن سونے کی بازاری قیمت یعنی قیمت فروخت کا اعتبار کیاجائے گا،قیمت خرید کا اعتبار نہیں ہوگا، اور اس مالیت میں ایک لاکھ روپے جمع کرکے مجموعی مالیت یعنی کل رقم جو بنتی ہو اس کا ڈھائی فیصد زکوۃ میں ادا کیا جائے گا۔سونے کی قیمت ،سونے کا معیار بتلاکر کسی سنار سے معلوم کرلی جائے۔