روزے کی حالت میں انسولین لگوانا



سوال:
میں نے اپنی مسجد کے امام صاحب کے درس میں سنا ہے کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزے پر فرق نہیں پڑتا، تو کیا روزے کی حالت میں  شوگر والوں کے لیے انسولین لگوانا بھی جائز ہے ؟اس سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
 
جواب:
روزے کی حالت میں انسولین لگوانا جائز ہے ، اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا،لہذا شوگر کے مریض روزے کی حالت میں انسولین استعمال کرسکتے ہیں۔