نماز تراویح کی نیت کیسے کریں ؟



سوال:
نماز تراویح کی نیت کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں ، تراویح کی نیت کیسے کی جائے گی ؟ہر ہر دو رکعت پر الگ الگ نیت کریں ؟ یا یہ کہ ہم اکٹھی بیس رکعات تراویح کی نیت ایک ساتھ کرسکتے ہیں ؟کیوں کہ ہر دو رکعت کے بعد نیت کرنا کبھی بندہ بھول جاتا ہے ، اور تکبیر کہہ کر نماز میں امام کے ساتھ شامل ہوجاتاہے، رہنمائی فرمادیں۔
 
جواب:
تراویح کی نماز میں ہر دو رکعت کے لیے الگ نیت کرنا زیادہ بہتر ہے ، اور نیت  کے الفاظ کا زبان سے ادا کرناضروری نہیں ، دل میں دو رکعت نماز تراویح کی نیت کرلینا کافی ہے، البتہ تکبیرِ تحریمہ زبان سے ادا کرنا لازم ہے۔ تاہم اگر کوئی آدمی بیس رکعات تراویح کی نیت شروع میں ہی کرلیتا ہے ، اور اسی نیت کے ساتھ پوری نماز تراویح ادا کرتا ہے تب بھی اس کی نماز تراویح ادا ہوجائے گی۔