اولاد کی شادی کے لیے جمع کی گئی رقم پر زکوۃ واجب ہے



سوال:
میرے پاس اتنی رقم موجود ہے ، جس پر زکوۃ لازم ہو، لیکن میں نے وہ رقم اپنے بچوں کی شادی کے لیے جمع کی ہوئی ہے ، مجھے کسی نے بتایا ہے کہ اگر اولاد کی شادی کے لیے آپ نے رقم جمع کی ہے تو اس رقم پر زکوۃ نہیں آتی، ایک اور صاحب نے مجھے کہا کہ یہ نقد رقم بھی زکوۃ میں شامل ہوگی ، آپ نے اس کی زکوۃ بھی دینی ہے ،آپ سے دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اولاد کی شادی کے لیے جو رقم جمع کی ہے ، اس پرزکوۃ ہوگی یا نہیں ؟
 
جواب:
اولا دکی شادی کے لیے جمع کی گئی رقم شرعاً حوائج اصلیہ میں شامل نہیں، اس لیے اگر آپ کے پاس موجو دیہ رقم زکوۃ کے نصاب کو پہنچتی ہے جیساکہ آپ نے سوال میں لکھاہے تو اس رقم پر زکوۃ ادا کرنا لازم ہے ۔ (کفایت المفتی 4/258،ط:دارالاشاعت)