طے شدہ نفع کا تناسب تبدیل کرنا
سوال:
میرے بھتیجے ہیں جو کاروبار کرتے ہیں۔میں نے ان کے پا س رقم لگائی اوروہ مجھے نفع بھی دیتے رہتے ہیں۔ابھی بھی رقم ان کے پاس ہے۔مگر میں چاہتا ہوں کہ نفع میں میرا تناسب بڑھادیا جائے کیونکہ کاروبار ایسا ہے کہ جس میں محنت کم ہے اور سرمایہ کی اہمیت زیادہ ہے۔کیا میں ان سے زیادہ وصول کرسکتا ہوں ؟اب تک ہم نفع میں پچاس پچاس فیصد لیتے ہیں؟
جواب:
طے شدہ نفع کے تناسب میں تبدیلی کی جاسکتی ہے مگر اس کے لیے بھتیجے کی رضامندی شرط ہے۔اگر وہ اتفاق کرلے تو آپ نفع میں پچاس فیصد سے زیادہ بھی وصول کرسکتے ہیں۔