غیر جاری کنواں پاک کرنے کا طریقہ



سوال:
کتے نے کنویں میں پیشاب کردیا ہے۔کنواں چشمہ دار نہیں ہے تو کیسے پاک کریں؟
 
جواب:
کنویں کا رقبہ اگر 225 اسکوائر فٹ سے کم ہو اور وہ جاری نہ ہو  اور اس میں کتا پیشاب کردے تو اس کا تمام پانی نکالا جائے گا، کنویں میں موجود مکمل پانی نکالنے کے ساتھ ہی کنواں پاک ہوجائے گا، نیز اس کے ساتھ ہی ڈول، رسی، چرخی،کنویں  کے اندر کی دیواریں  اورکنکریاں وغیرہ سب پاک ہوجائیں گی۔