ایک ساتھ حادثے کے شکار افراد ایک دوسرے کے وارث نہ ہوں گے
سوال:
یہ جو سیلاب کی زد میں آکر لوگ ہلاک ہوگئے ہیں ،ان کی میراث کس طرح تقسیم ہوگی کیونکہ معلوم ہی نہیں کہ کس کا پہلے انتقال ہوا۔بس ریلا آیا اور بہا کر لےگیا۔ہمارے رشتہ داروں میں ایک شادی شدہ جوڑا ڈوب کر ہلا ک ہوگیا ہے تو بیوی کو شوہر کی میراث دیں یا شوہر کو بیوی کی میراث دیں؟
جواب:
اگر چند لوگ کسی حادثے کا شکار ہوکر وفات پاجائیں اور وہ ایک دوسرے کے وارث بھی بنتے ہوں مگر یہ معلوم نہ ہوکہ کس کا پہلے انتقال ہوا ہے اور کس کا بعد میں ہوا ہے توسب کے متعلق یوں قراردیا جائے کہ سب کا ایک ہی وقت میں انتقال ہوا ہے اوران میں سے کوئی بھی دوسرے کا وارث نہیں قراردیا جائے گا بلکہ ہر ایک کا ترکہ اس کے زندہ ورثاء میں تقسیم کردیاجائےگا۔لہذا شوہر کی میراث اس کے ورثاء میں تقسیم کی جائے گی اور اس میں بیوی کو شامل نہیں کیا جائے گا اور بیوی کے میراث اس کے ورثاء میں تقسیم کی جائے گی اور شوہر کو اس کے ورثاء کی فہرست میں شامل نہیں کیاجائے گا۔