کارپیٹ پاک کرنے کاطریقہ
سوال :
اگر بچے کارپیٹ پر پیشاب کردیں اور اس کے بعد اس جگہ کو صاف کردیا جائے، جیسے پیشاب کی جگہ کو کپڑے سے صاف کردیا جائے اور دو یا تین مرتبہ گیلے کپڑے سے صاف کردیں تو کیا وہ جگہ پاک ہوجائے گی؟ کیا اس بڑے کارپٹ پر اس جگہ یا دوسری جگہ نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
(قیسی خان، کلاش پاکستان)
جواب:
کارپیٹ اور قالین وغیرہ کے ناپاک حصہ کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے تین بار اس طرح دھویا جائے کہ ہر بار دھونے کے بعد خشک ہوجائے، یعنی اس پر ہاتھ رکھا جائے تو ہاتھ تر نہ ہو، تین مرتبہ اس طرح کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا اور اس جگہ پر نماز پڑھنا جائز ہوگا، اور کارپیٹ میں جس جگہ پر نجاست (پیشاب وغیرہ) نہ ہو، وہاں نماز پڑھی جاسکتی ہے۔بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1 / 88)