گھر میں کوئی موجود نہ ہو تو داخل ہوتے وقت سلام کیسے کرے ؟



سوال :
کیا  گھر میں داخل ہوتے وقت اگر گھر میں کوئی موجود نہ ہو توبھی سلام کرنا چاہیے ایسی صورت میں یہ سلام کس طرح کہنا ہوگا ؟  
 
جواب :
 گھرمیں داخل ہوتے وقت کوئی اگر موجود نہ ہوتو  ''السلام علینا وعلى عباداللّٰه الصالحین''  کہے،  اگر لوگ موجود ہوں توان کو سلام کرے  ،قرآن کریم میں سورۂ نور میں ہے : " پس  جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو۔" (النور:61) 
"سلام"  اللہ تعالی کی طرف سے نازل شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اورپاکیزہ ہے۔ ’’ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرے ، تو  جب تک یہ گھر میں ہے اللہ نے اس کارزق اپنے ذمہ لے لیااور  اگر موت آئے تو جنت میں داخل ہوگا ۔‘‘ (الترغیب و الترھیب، 1/172)