ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ کی خرید و فروخت
سوال:
کاروباری لوگ مل کر حکومت سے رہائشی اسکیم کےلیے ایک بڑی زمین خریدتے ہیں، پھر اس زمین پر گھر بنانے کا اعلان ہوتا ہے، زمین کو چھوٹے چھوٹے پلاٹوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، اس کے بیچنے کا اعلان ہوتا ہے، لوگ اسے خریدتے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ میں نے ایک سوسائٹی میں ایک پلاٹ خریدا ہے، رقبہ اس کا ڈھائی سو گز ہے اور میرے نام الاٹ ہوچکا ہے۔اگر مجھے اس پر کچھ نفع مل رہا ہوتو میں اسے فروخت کرسکتا ہوں؟نفع میرے لیے حلال ہوگا؟
جواب:
اگر آپ کاپلاٹ معلوم اورمتعین ہے یا پلاٹ اور بلاک نمبر مل گیا ہے تو آپ کے لیے اسے نفع کے ساتھ فروخت کرنا بھی جائز ہے۔