حج کے افعال میں ترتیب کا حکم



سوال : 
حج کے افعال جیسے طواف ِ زیارت ، رمی، ذبح وغیرہ  کو ترتیب سے کرنا ضروری ہے، اگر کوئی شخص نہیں کرسکا تو کیا حکم ہے؟
 
جواب :
جس شخص کا تمتع یا قران کا احرام  ہو اس پر رمی، ذبح اور حلق یا قصر  میں  ترتیب واجب ہے،  تقدیم و تاخیر کی صورت میں دم واجب ہوگا، اور طواف زیارت میں ترتیب واجب نہیں ہے، البتہ  بہتر   یہ ہے کہ مناسک ثلاثہ (رمی،ذبح اور حلق) کے  بعد طواف زیارت کرے۔
اور جس شخص کا حج ِ افراد کا احرام ہو چوں کہ اس پر قربانی واجب نہیں ہے اس لیے  اس پر   صرف رمی اور حلق میں ترتیب واجب ہے ، تقدیم و تاخیر کی صورت میں  دم  لازم ہوگا۔