روزے میں انسولین لگانا
سوال:
میں شوگر کا مریض ہوں ، ڈاکٹر نے یہ تجویز کیا ہے کہ روزہ میں افطار سے کچھ وقت پہلے انسولین لگائیں، کیا روزہ کی حالت میں افطار سے پہلے انسولین کا انجکشن لگا سکتا ہوں؟
جواب :
انسولین چوں کہ چربی میں لگانے کا انجکشن ہے اور روزہ کی حالت میں گوشت میں انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس لیے روزہ کی حالت میں افطار سے پہلے انسولین لگانا جائز ہے، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔(فتاوی شامی 2/ 395)