گواہوں کے دستخط کے بغیر طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں ؟



سوال:
کیا طلاق کے لیے گواہوں کا ہونا لازمی ہوتا ہے ؟ایک آدمی نے طلاق نامہ بھی بنوایا ہے اور خود دستخط بھی کردیئے ہیں لیکن گواہوں سے اس نے دستخط نہیں کروائے ، کیا یہ طلاق ہوجائے گی ؟یا جب تک گواہ دستخط نہیں کرتے اس وقت تک طلاق واقع نہیں ہوگی؟
 
جواب:
شوہر کے دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجائے گی، طلاق پر گواہ بنالینا شرط نہیں ہے، البتہ بہتر ہے کہ گواہ بنالیے جائیں، لیکن گواہ نہ ہونے سے طلاق پر کوئی اثر نہیں پڑتا،طلاق نامہ پر اگر گواہوں نے دستخط نہیں کیے تب بھی طلاق واقع ہوجائے گی۔