والدین کو حج کروانے سے اپنا حج فرض ادا نہیں ہوگا
سوال:
میں ایک صاحب استطاعت آدمی ہوں اور میرے پاس ذاتی رقم اتنی موجود ہے کہ میں حج کرسکتا ہوں، لیکن میرے والدین نے حج نہیں کیا ہے، کیا اس صورت میں میرے لیے حج فرض ہوگا یا نہیں؟یا میں اپنے والدین کو حج پر بھیج دوں تو اس سے مجھے گناہ تو نہیں ہوگا؟
جواب:
جب آپ صاحب استطاعت ہیں اور آپ پر حج فرض ہے تو آپ اس فریضے کی ادائیگی کی کوشش کریں اور جتنا جلد ہوسکے اس سے سبکدوش ہوجائیں، والدین کو حج کروانے سے آپ کا اپنا حج ادا نہیں ہوگا،آپ پر حج کی فرضیت بدستور باقی رہے گی۔آپ پر جب حج فرض ہے تو خود آپ کو یہ فریضہ ادا کرنا ہوگا۔اگر آپ کے پاس اتنی استطاعت نہیں کہ والدین کو اپنے ہمراہ لے جاسکیں تو صرف اپنا فرض حج ادا کرلیں۔