میت کو غسل دینے کی کوئی دعا ثابت نہیں ہے



سوال:
میت کو غسل دیتے وقت کوئی دعا پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ضروری ہے تو وہ کون سی دعا ہے؟
 
جواب:
میت کو غسل دینے سے پہلے  ’’بسم الله الرحمن الرحيم‘‘ پڑھ لے، تاہم غسل دیتے وقت کوئی دعا ثابت نہیں ہے، غسل دینے والے کو چاہیے کہ  دعا اور ذکر و اذکار کی بجائے موت اور موت کے بعد کے حالات کو یاد کرکے نصیحت و عبرت حاصل کرے۔ (الموسوعة الفقهية، تغسيل الميت، ما ينبغي لغاسل الميت، و ما يكره له، ج:13، ص:51، ط:دار السلاسل)