بروکر کا دو طرفہ کمیشن لینا



سوال:
اسٹیٹ ایجنسی والے  یعنی بروکر کا  خریدنے والی اور بیچنے والی، یا کرایہ پر دینے والی یا لینے والی دونوں پارٹیوں سے کمیشن لینا جائز ہے؟ اگر نہیں تو ایک جانب سے کمیشن لینا درست ہے؟
 
جواب :
بروکر اگر مکان کے مالک یا خریدار  اور کرایہ دار میں سے  کسی ایک کی  ترجمانی کرتے ہوئے اس کی طرف سے وکیل بنتا ہے  اور خود اس کی طرف سے عقد کرتا ہے تو  اس صورت میں وہ صرف اسی  پارٹی سے کمیشن لے سکتا ہے جس کا وہ وکیل بنا ہوا ہے، دوسری پارٹی  سے نہیں لے سکتا،  اور اگر وہ کسی کا وکیل نہیں ہے، اور دونوں فریق سے کمیشن لینے کی بات ہوئی ہے تو پھر کام ہونے کے بعد دونوں فریق سے کمیشن لینا جائز ہوگا۔