نیٹ پیکیج کرنے پر اضافی رقم لینا



سوال :
ایک   موبائل کمپنی کا پیکیج 250 روپے کا ہوتا ہے، اب ایک دکان دار وہی پیکج  کسٹمر کو 260 میں کرکے دیتا ہے، اور  اس نے لکھ کر بھی لگارکھا ہے کہ اس قیمت میں کروانا ہے تو کرواؤ، ورنہ آپ کی مرضی ہے، تو  اس کا یہ دس (10) روپے لینا جائز ہے یا نہیں؟
 
جواب:
ایزی لوڈ ، کارڈ ریچارج  اور نیٹ پیکج  لگانے کا  کام کرنے والے افراد کی حیثیت درحقیقت کمپنی کے نمائندہ کی ہے، اور وہ جو کارڈ فروخت کرتے ہیں، یا ایزی لوڈ کرتے ہیں یا پیکیج لگاتے ہیں  وہ کمپنی کے وکیل  کی حیثیت سے کرتے ہیں، جس پر انہیں کمپنی کی جانب سے  کمیشن کی صورت میں معاوضہ دیا جاتا ہے، کمپنی کی جانب سے ان کی طرف سے  طے شدہ کمیشن سے زائد وصول کرنے کی  اجازت نہیں ہوتی ؛ اس لیے ان کے لیے کمپنی کی طرف سے طے شدہ کمیشن  کے علاوہ کسٹمر سے  اضافی رقم لینا جائز نہیں ہے۔