تاخیر سے بل کی ادائیگی پر جرمانہ



 سوال:
بجلی کے بل جمع کرنے پر  تاخیر کی وجہ سے جو  جرمانہ لیتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں؟
 
جواب :
بل کی ادائیگی میں  تاخیر پر  جرمانہ کے طور پر اضافی رقم لینا  ”مالی جرمانہ“ ہے، جو شرعاً جائز نہیں ہے۔ لہذا  بل کی بر وقت ادائیگی کا اہتمام کریں؛ تاکہ ناجائز امر کا  ارتکاب نہ ہو، البتہ اگر کبھی مالی وسعت نہ ہونے کی  صورت میں  تاخیر کی وجہ سے جرمانہ لگ جائے اور صارف کو دینا پڑے اور ادارہ اس کو بعد میں واپس نہ کرے تو اس کا گناہ ادارے والوں پر ہوگا، صارف پر نہیں ہوگا؛ کیوں کہ وہ مجبور ہے۔