مسجد کی تعمیر کے دورانیہ میں نمازوں کاحکم



سوال :۔
ہماری مل کی مسجد میں توسیع کی جارہی ہے، یہاں جمعہ کی نماز بھی ہوتی ہے، کچھ صفیں باہر بچھائی جاتی ہیں، باہر کی طرف راستہ بھی ہے، ہماری مسجد کا صحن نہیں ہے۔سوال یہ ہے کہ:
1. ہم چار دیواری کے اندر اپنی نماز کسی دوسری  جگہ پڑھاسکتے ہیں؟
2. جب تک مسجد کی توسیع مکمل نہیں ہوجاتی تب تک کیا دوسری جگہ جمعہ بھی پڑھاسکتے ہیں؟
3. جب تک مسجد کی توسیع نہیں ہوجاتی اس وقت تک جمعہ کی نماز موقوف کرسکتے ہیں؟ آپ سے دراصل یہی آخری بات پوچھنی ہے۔
جواب:۔
1.مسجد کی توسیع کے دورانیے میں اگر مسجد میں نماز پڑھنا مشکل ہے تو چار دیواری کے اندر اس کے قریب دوسری جگہ پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں۔
2. جب تک مسجد کی توسیع کا کام مکمل نہیں ہوجاتاتب تک قریب میں دوسری مناسب جگہ پر جمعہ پڑھا سکتے ہیں۔
3. جب تک مسجد کی توسیع کا کام مکمل نہیں ہوجاتاتب تک جمعہ کی نماز موقوف نہ کریں، بلکہ قریب میں پانچ وقت کی نمازیں پڑھنے کے لیے جو جگہ متعین کی ہے اس جگہ پر جمعہ پڑھیں تاکہ جمعہ کا سلسلہ بند نہ ہو۔