مالی بدحالی کی وجہ سے گھر تبدیل کرنا
سوال:۔
کیا گھر کو تبدیل کرنے سے کاروبار میں فرق پڑتا ہے ؟کسی سے سنا ہے جس شخص کے مالی حالات خراب ہو ں تو اس کو چاہے وہ اپنا گھر تبدیل کردے ،کیا ایسی کوئی بات حدیث سے ثابت ہے ؟
جواب :۔
گھرتبدیل کرنے سے کاروبارمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،اورنہ ہی کسی حدیث سے یہ بات ثابت ہے، زرق میں فراخی دینے والا اوررزق میں تنگی پیدا کرنے والی ذات اللہ تعالی کی ہے،البتہ رزق میں تنگی اوربے برکتی کے ظاہری اسباب میں سے انسان کے گناہ اوربداعمالیاں بھی ہیں، تاہم جب انسان بداعمالی چھوڑدیتاہے،اورتمام گناہوں سے توبہ تائب ہوجاتاہے تواللہ تعالی اس کی روزی ،کاروبارمیں فراخی اورترقی عطافرماتے ہیں ،لہذاجس نے یہ کہاہےکہ گھرتبدیل کرنے سے مالی حالات اچھی ہوتی ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔