سفری اخراجات امداد کی رقم سے لینا:
سوال:۔
میرے پاس سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے رقم جمع تھی، میں اس رقم کو صحیح حق داروں تک پہنچانے کے لیے خود متاثرہ علاقہ جات میں گیا، جہاں کوئی بھی تنظیم کام نہیں کر رہی تو کیا اس سفر پر آنے والا خرچ اس امداد میں سے لے سکتا ہوں؟
جواب :۔
صورتِ مسئولہ میں جو لوگ سیلاب زدگان کی امداد کے نام پر نقدی و غیر نقدی ( زکوة، خیرات، و صدقات کی مد میں) جمع کر رہے ہیں، وہ ان کے پاس امانت ہے، اور ان پر لازم ہےکہ متاثرین تک مذکورہ امداد پہنچائیں، امداد میں سے کچھ بھی سفر کے اخراجات میں لگاناشرعا جائز نہیں ہے، البتہ اگر امداد دینے والوں سے اس مد میں علیحدہ سے زکوۃ کے علاوہ سے فنڈ لیا جائے تو ان اخراجات کو اس رقم سے پورا کیا جاسکتا ہے۔