نکاح کے اولیاء اور ان میں ترتیب
سوال:۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ نابالغ کا نکاح کرنا ہو تو اس کا ولی کون ہوسکتاہے؟
جواب:۔مذکورہ صورت میں ان اشخاص کو ترتیب کے ساتھ نابالغ کے نکاح کاحق ہوتا ہے:
(1) باپ
(2) دادا
(3) پر دادا، اگرچہ کئی پشت اوپر ہو
(4) سگا بھائی
(5) باپ شریک بھائی
(6) سگے بھائی کا لڑکا یعنی سگابھتیجا
(7) باپ شریک بھائی کا لڑکا، یعنی سوتیلا بھتیجا
(8) سگا چچا
(9) باپ شریک چچا ،یعنی سوتیلا چچا
(10) سگے چچاکا لڑکا
(11) باپ شریک چچا کا لڑکا، یعنی سوتیلے چچا کا بیٹا
(12) باپ کا حقیقی چچا
(13) باپ کا پدری چچا
(14) باپ کے حقیقی چچا کا بیٹا
(15) باپ کے سوتیلے چچا کا بیٹا
(16) دادا کا حقیقی چچا
(17) دادا کا پدری چچا
(18) دادا کے حقیقی چچا کا بیٹا
(19) دادا کے سوتیلے چچا کا بیٹا