بینک سے خریدی ہوئی گاڑی خریدنا



سوال :۔
اگر کسی شخص نے بینک سے گاڑی خریدی ہواوراب وہ بیچنا چاہ رہا ہو تو ہم اس سے وہ گاڑی خرید سکتے ہیں ؟جب کہ ہمارابینک سے  کوئی تعلق نہیں ہوگا ،جو کچھ لینا دینا ہے وہ وہی شخص کرے گا ، ہم صرف اسے گاڑی کی قیمت دیں گے؟
جواب :۔
اگر کسی شخص نے بینک سے گاڑی خریدی ہو اور وہ بیچنا چاہ رہا ہو تو آپ کے لیے قیمت مقرر کرکے  نقد یا ادھار میں    یہ گاڑی خریدنا جائز  ہے،  بشرط یہ کہ  قیمت یا قسطوں کی ادائیگی میں آپ کو بینک کے حوالے نہ کرے۔